فهرس الكتاب

الصفحة 3786 من 4341

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل

باب: قرآن مجید پڑھنے کاثواب

3786 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ سُورَةً فِي الْقُرْآنِ ثَلَاثُونَ آيَةً شَفَعَتْ لِصَاحِبِهَا حَتَّى غُفِرَ لَهُ تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا:قرآن مجید میں ایک سورت جس کی تیس آیتیں ہیں ۔ اس نے اپنے پڑھنے والے کی شفاعت کی حتی کہ اس کی مغفرت ہوگئی۔ (وہ سورت ہے) (تَبَارَکَ الَّذِیۡ بِیَدِہِ الۡمُلۡکُ)

۱ ۔"شفاعت کی ۔" یعنی قیامت کے دن شفاعت کرے گی ، جیسا کہ ایک روایت میں (۔۔۔) "شفاعت کرے گی۔" کالفظ ہے۔ (سنن أبي داؤد ، الصلاة ، باب في عدد الآي ، حديث: 1400) ۲۔ قیامت کے دن اعمال محسوس صورت میں سامنے آئیں گے۔ ۳۔ قیامت کو نیک اعمال بھی شفاعت کریں گے۔ ۴۔ قرآن مجید کی تلاوت ایمان کے ساتھ اورخلوص نیت سے ہو تو مغفرت کا باعث ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت