624 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ اجْتَنِبِي الصَّلَاةَ أَيَّامَ مَحِيضِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي وَتَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلَاةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ
سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدہ فاطمہ بنت ابو حبیش ؓا نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ کی شکایت ہے، اس لئے میں پاک نہیں ہوتی، تو کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ''نہیں ، و ہ تو (بیماری کی) ایک رگ ہے۔ یہ حیض ( کا خون) نہیں۔ حیض کے ایام میں نماز سے اجتناب کر، اس کے بعد غسل کر لے اور ہر نماز کے لئے وضو کر لیا کر اگر چٹائی پر خون ٹپکتا رہے۔''
: استحاضہ کی مریضہ عورت غسل کرکے دو نمازوں کو ملا کر پڑھے تو افضل ہے۔اگر وہ الگ الگ نماز کے لیے صرف وضو پر اکتفاء کرے تو بھی درست ہے۔یہ روایت بھی معنًا صحیح ہے''تاہم بعض کے نزدیک اس میں آخری الفاظ اگرچہ چٹائی پر خون ٹپکتا رہے صحیح نہیں ہیں۔