715 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ عَنْ أَبِي إِسْرَائِيلَ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ بِلَالٍ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُثَوِّبَ فِي الْفَجْرِ وَنَهَانِي أَنْ أُثَوِّبَ فِي الْعِشَاءِ
سیدنا بلال ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے فجر کی نماز میں تثویب کا حکم دیا، اور عشاء کی نماز تثویب سے منع فرمایا۔
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے اور دیگر محققین نے سندًا ضعیف قرار دیا ہے'تاہم مذکورہ روایت میں بیان کردہ مسئلہ مصنف ابن ابي شيبه اور سنن الكبري للبهيقي میں صحیح سند سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے'وہ بیان کرتے ہیں کہ فجر کی اذان میں ( حی علی الفلاح) کے بعد ( الصلاۃ خیر من النوم) دو مرتبہ کہنا سنت ہے۔ ( مصنف ابن ابی شیبہ:1/208'و سنن الکبری للبہیقی:1/423) نیز اس روایت میں تثويب سے مراد (الصلوة خير من النوم) كہنا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: ( الموسوعة الحديثية مسند ا لامام احمد بن حنبل:39/337'338)