1021 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِرَاءَةَ أَبِي مُوسَى فَقَالَ لَقَدْ أُوتِيَ هَذَا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی قراءت سنی تو فرمایا: ''بلاشبہ اسے تو داود علیہ السلام کی بانسریوں میں سے ایک بانسری دی گئی ہے۔''
علماء نے ''آل داود'' کے لفظ میں لفظ ''آل'' کو زائد قرار دیا ہے۔ حدیث نمبر ۱۰۲۰ کا ترجمہ اسی کے مطابق کیا گیا ہے۔