فهرس الكتاب

الصفحة 4633 من 5761

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

4633 أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ سَلَفٍ وَبَيْعٍ، وَشَرْطَيْنِ فِي بَيْعٍ، وَرِبْحِ مَا لَمْ يُضْمَنْ»

حضرت عمرو بن شعیب کے پردادا محترم (حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ) سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے قرض کی شرط پر بیع، ایک سودے میں دو سودوں اور غیر مقبوضہ چیز کے منافع سے منع فرمایا۔

''غیر مقبوضہ چیز کے منافع'' یعنی غیر مقبوضہ چیز کو بیچ کر اس سے نفع حاصل کرنا۔ اصل منع تو بیچنا ہے۔ دارصل نفع کمانے کے لیے ہی بیچا جاتا ہے، اس لیے منافع کا ذکر کیا۔ یہ مطلب نہیں کہ نقصان اٹھا کر بیچنا جائز ہے۔ (باقی تفصیلات کے لیے دیکھیے، حدیث: ۴۶۱۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت