5610 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ
حضرت عمر و بن شعیب کے پر دادا محترم (حضرت عبد اللہ بن عمر و ؓ ) سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جس مشروب کا زیادہ پینا نشہ آور ہو ، اس کو تھوڑا پینا بھی حرام ہے ۔،،
حناف کا خیالہ کہ خمر تو قلیل بھی حرام ہے اور کثیر بھی ، مگر دوسرے نشہ آور مشروب نشے کی حدسے کم کم پیے جا سکتے ہیں ۔ یہ حدیث ان کی تردید کرتی ہے ۔احناف کے نزدیک خمر کسے کہتے ہیں ؟ یہ بحث پیچھے گزر چکی ہے ۔