1585 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ وَيَقْرَأُ آيَاتٍ وَيَذْكُرُ اللَّهَ وَكَانَتْ خُطْبَتُهُ قَصْدًا وَصَلَاتُهُ قَصْدًا
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر خطبہ ارشاد فرماتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہوجاتے اور چند آیات تلاوت فرماتے اور اللہ کی باتیں ذکر فرماتے۔ آپ کا خطبہ بھی درمیانہ ہوتا اور نماز بھی۔
''اللہ کی باتیں ذکر فرماتے۔'' دوسرے معنی یہ ہیں کہ ''اللہ کا ذکر فرماتے۔'' (نیز دیکھیے، حدیث: ۱۵۸۳)