فهرس الكتاب

الصفحة 2246 من 5761

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

2246 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ أَخْبَرَنِي أَنَسٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ زَحْزَحَ اللَّهُ وَجْهَهُ عَنْ النَّارِ بِذَلِكَ الْيَوْمِ سَبْعِينَ خَرِيفًا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جو شخص اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس ایک دن کی بدولت اس کے چہرے کو آگ سے ستر سال کے فاصلے تک دور کر دے گا۔''

حدیث میں [فی سبیل اللہ] کے الفاظ ہیں ہر اس نیک عمل پر اس کا اطلاق ہوتا ہے جو خالصتًا اللہ تعالیٰ کے لیے کیا جائے، چونکہ قرآن مجید میں {فی سبیل اللہ} سے مراد عمومًا جہاد ہوتا ہے، لہٰذا ترجمہ اس طرح بھی ہو سکتا ہے: ''جو شخص جہاد کے دوران میں روزہ رکھے۔'' نیز (فی سبیل اللہ) ''اللہ تعالیٰ کے راستے میں'' کے تحت طلب علم یا حج وعمرہ وغیرہ کے سفر میں روزہ رکھنا بھی آجاتا ہے۔ واللہ اعلم

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت