5617 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ أَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ نَعَمْ قَالَ طَاوُسٌ وَاللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُهُ مِنْهُ
حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمرؓ سے پوچھا: کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹکے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے ؟ انھوں نے فرمایا:ہاں ۔ حضرت طاؤس نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے یہ (الفاظ) ان (حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ ) سے سنے ہیں ۔
یہاں اگر چہ مطلق مٹکے کا ذکر کیا گیا ہے مگر دیگر روایات میں یہ قید بھی ہے کہ جس مٹکے پر تارکول یا روغن لگا کر اس کے مسام بند کر دیے گئے ہوں ۔ تفصیل ملا حظہ فرمائیے (احادیث:5550،5615،5612)