4236 أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ نُبَيْشَةَ، قَالَ: نَادَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّا كُنَّا نَعْتِرُ عَتِيرَةً - يَعْنِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ - فِي رَجَبٍ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: «اذْبَحُوهَا فِي أَيِّ شَهْرٍ كَانَ، وَبَرُّوا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَأَطْعِمُوا» . قَالَ: إِنَّا كُنَّا نُفْرِعُ فَرَعًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، قَالَ: «فِي كُلِّ سَائِمَةٍ فَرَعٌ، حَتَّى إِذَا اسْتَحْمَلَ ذَبَحْتَهُ وَتَصَدَّقْتَ بِلَحْمِهِ، فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ خَيْرٌ»
حضرت نبیشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے بآواز بلند اکرمﷺ کو پکار کر کہا: ہم دور جاہلیت میں ماہ رجب کے دور ان میں عتیرہ ذبح کیا کرتے تھے۔ اب آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ''ذبح کرو جس مہینے میں بھی ہو۔ اﷲ تعالیٰ کے لیے نیکی کرو اور لوگوں کو کھلاؤ۔ ' اس نے کہا: ہم جاہلیت میں فرع بھی ذبح کیا کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: ''ہر چرنے والے جانوروں میں سے جانور ذبح کرنا چاہیے لیکن اس وقت جب وہ جوان ہوجائے ، پھر تو اسے ذبح کرے اور اس کا گوشت صدقہ کردے۔ یقینا بہتر ہے۔ ''