فهرس الكتاب

الصفحة 4704 من 5761

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

4704 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَيُّكُمْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ أَوْ نَخْلٌ، فَلَا يَبِعْهَا حَتَّى يَعْرِضَهَا عَلَى شَرِيكِهِ»

حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: '۔تم میں سے جس شخص کے پاس زمین یا کھجوروں کے درخت ہوں تو وہ انھیں نہ بیچے حتی کہ اپنے شریک پر پیش کرے (اپنے شریک کو خریدنے کی پیش کش کرے) ۔''

''اپنے شریک پر'' یہیں پر باب سے تعلق ہے کہ شریک تبھی بنے گا اگر دونوں اس کے مشترکہ مالک ہوں گے۔ اس مسئلے کی مزید تفصیل اور وضاحت جاننے کے لیے دیکھیے، حدیث: ۴۶۵۰ کے فوائد ومسائل۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت