فهرس الكتاب

الصفحة 3375 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

3375 أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ جَاءَ وَعَلَيْهِ رَدْعٌ مِنْ زَعْفَرَانٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْيَمْ قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً قَالَ وَمَا أَصْدَقْتَ قَالَ وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آئے تو ان (کے جسم یا کپڑوں) پر زعفران کے نشانات تھے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''یہ کیسے؟'' انہوں نے کہا: میں نے شادی کی ہے۔ آپ نے فرمایا: 'کیا مہر دیا ہے؟'' انہوں نے کہا: سونے کا سکہ نواۃ۔ آپ نے فرمایا: ''ولیمہ بھی کرنا اگرچہ ایک بکری ہی کا ہو۔''

امام نسائی رحمہ اللہ کے انداز سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شادی کے موقع پر دلھا کے رنگ دار خوشبو کا استعمال جائز سمجھتے ہیں۔ شاید اسی حدیث کی بنیاد پر بعض فقہاء نے شادی کرنے والے شخص کے لیے مہندی لگانا جائز قراردیا ہے لیکن اس حدیث سے یہ دلیل لینا محل نظر ہے کیونکہ انہوں نے یہ خوشبو عمدًا نہیں لگائی تھی بلکہ بیوی کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے ان سے لگی تھی' ورنہ وہ جانتے تھے کہ رنگ دار خوشبو کا استعمال مرد کے لیے جائز نہیں۔ اسی لیے تو رسول اللہﷺ نے انہیں منع فرمایا ورنہ آپ وضاحت ضرور فرماتے۔ واللہ اعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت