فهرس الكتاب

الصفحة 949 من 5761

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل

باب: صبح کی نماز میں ساٹھ(۶۰)سے سو(۱۰۰)تک آیات پڑھنا

949 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ أَنْبَأَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ سَيَّارٍ يَعْنِي ابْنَ سَلَامَةَ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ بِالسِّتِّينَ إِلَى الْمِائَةِ

حضرت ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز میں ساٹھ (۶۰) سے لے کر سو (۱۰۰) تک آیات پڑھتے تھے۔

صبح کی نماز میں باقی نمازوں کی نسبت لمبی قراءت مسنون ہے۔ شاید اسی بنا پر اس کی رکعات سب نمازوں سے کم ہیں، البتہ قراءت کی طوالت مقتدیوں کے احوال پر موقوف ہے۔ ساتھ سے لے کر سو تک کے الفاظ بھی یہی مفہوم سمجھاتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت