فهرس الكتاب

الصفحة 5138 من 5761

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل

5138 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ أَبُو طَاهِرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا اسْتَجْمَرَ اسْتَجْمَرَ بِالْأَلُوَّةِ غَيْرَ مُطَرَّاةٍ وَبِكَافُورٍ يَطْرَحُهُ مَعَ الْأَلُوَّةِ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا كَانَ يَسْتَجْمِرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما جب خوشبو لگاتے تو 'اگر' کی لکڑی سلگاتے اور اس میں کوئی دوسری خوشبو نہ ڈالتے۔ البتہ کبھی ' اگر' کے ساتھ کافور ڈال لیتے، پھر فرماتے کہ رسول اللہﷺ بھی اسی طرح خوشبو سلگایا کرتے تھے۔

'بخور' بخار سے ہے۔ چونکہ خوشبو دار لکڑی کو سلگانے سے بخارات اٹھتے ہیں جن سے خوشبو پھیلتی ہے، لہذا اس قسم کی خوشبو کو بخور کہہ دیتے ہیں ورنہ بخور کسی ایک چیز کانام نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت