فهرس الكتاب

الصفحة 3837 من 5761

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

3837 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جو شخص اللہ تعالیٰ کی کسی اطاعت کی نذر مانے تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی کسی نافرمانی کی نذر مانے تو وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہ کرے۔''

نیکی چونکہ مطلوب ہے' لہٰذا وہ جس طور پر بھی ممکن ہو کرنی چاہیے۔ اگرچہ نذر ماننا اتنااچھا کام نہیں مگر نیکی چونکہ اچھا کام ہے' اس لیے وہ لازمًا کی جائے۔ نیکی تو نذر کے بغِیر بھی کرنی چاہیے۔ نذر کے ساتھ مزید مؤکد ہوگئی ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت