فهرس الكتاب

الصفحة 5368 من 5761

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل

5368 أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ قَزْعَةَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حَبِيبٍ وَمُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي فِي لُحُفِنَا قَالَ سُفْيَانُ مَلَاحِفِنَا

حضرت عائشہ نے فرمایا: رسول اللہﷺ ہمارے لحافوں میں نماز نہیں پڑھتے تھے۔

سفیان نے (لحف کی بجائے ملاحف) کے الفاظ بیان کیے ہیں۔

1۔ امہات المومنین اور خودرسول اللہﷺ لحاف استعمال کیا کرتے تھے، نیز مذکورہ حدیث سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ خواتین و بچوں کے استعمال کے کپڑے اور دیگر ایسے کپڑے بھی جن کی بابت یہ گمان ہو کہ ان میں نجاست اور پلیدی ہو سکتی ہے، ان میں نماز پڑھنے سے احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ مشکوک چیز سے پر ہیز کرنا اور یقین پر بنیاد رکھنا مطلوب شریعت ہے۔

2۔ لحافوں وغیرہ میں نماز نہ پڑھنے کی ایک حکمت یہ بھی ہو سکتی ہے کہ عمومًا لحاف بھاری ہوتے ہیں جنہیں جلدی نہیں دھویا جا سکتا ، اس لیے ان میں اگر کوئی نجاست لگ جائے تو وہ عرصۂ دراز تک باقی رہتی ہے، جب کہ ان کا استعمال روزانہ ہوتا ہے۔ گندگی لگنے کا احتمال تو جماع کے وقت بھی ہوتا ہے، اس لیے عمومًا اوپر اوڑھے جانے ولاے لحافوں سے نماز کے وقت پرہیز کیا جائے۔ واللہ اعلم۔

3۔ اگر لحاف کے پاک ہونے کا یقین ہو تو پھر نماز جائز ہے۔ مذکورہ حدیث میں عمومی بات کا ذکر ہے کہ اکثر ان کا خیا ل نہیں رکھا جاتا۔ رسول اللہﷺ مجامعت والے کپڑوں میں جبکہ وہ صاف ہوتے، نماز پڑھ لیتے تھے۔ اسی طرح حضرت عائشہ کے لحاف میں وحی بھی نازل ہو جاتی تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت