3164 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ أَنَّ سَهْلَ بْنَ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ سَأَلَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ الشَّهَادَةَ بِصِدْقٍ بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ
حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جو شخص سچے دل کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے شہادت مانگے گا' اللہ تعالیٰ اسے شہداء کے مرتبے تک پہنچائے گا اگر چہ وہ اپنے بستر پر فوت ہو۔''
''سچے دل کے ساتھ'' نہ کہ جھوٹ موٹ اظہار خطابت کے لیے جیسا کہ عام رواج ہے۔ (2) ''شہادت مانگے گا'' یہ موت کی دعا نہیں بلکہ اچھی موت کی دعا ہے' جب بھی آئے۔ اور یہ مستحب ہے۔