5119 أَخْبَرَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِي السَّفَرِ عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا بَكْرٌ الْمُزَلِّقُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَطَاءٍ الْهَاشِمِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَطَيَّبُ قَالَتْ نَعَمْ بِذِكَارَةِ الطِّيبِ الْمِسْكِ وَالْعَنْبَرِ
حضرت محمد بن علی نے فرمایا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا ۔ کیا رسول اللہﷺ خوشبو لگایا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، مردوں والی خوشبوئیں لگایا کرتے تھے ، کستوری اور عنبر۔
'محمد بن علی' ان سے مراد حضرت علی کے بیٹے محمد ہیں جن کو محمد ابن الحنفیہ کہا جاتا ہے۔