فهرس الكتاب

الصفحة 1746 من 5761

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل

1746 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ قَالَ قَالَ الْحَسَنُ عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي الْوِتْرِ فِي الْقُنُوتِ اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ

حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ کلمات سکھلائے جنھیں میں قنوت وتر میں پڑھا کرتا ہوں، [اللھم اھدنی فیمن ہدیت۔۔۔ تبارکت ربنا وتعالیت] ''اے اللہ! مجھے ہدایت دے ان لوگوں میں شامل فرما کر جن کو تونے عافیت دی ہے۔ میرا ولی بن جا ان لوگوں میں شامل فرما کر جن کا تو ولی بنا۔ اور میرے لیے ان چیزوں میں برکت فرما جو تونے عطا فرمائیں۔ اور مجھے اس فیصلے کے شر سے بچا جو تو نے فرما رکھا ہے۔ یقینًا تو فیصلے کرتا ہے اور تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ اور یقینًا وہ شخص ذلیل ہوسکتا جس کا تو ولی ہو۔ اے ہمارے رب! تو بڑا بابرکت اور بلندوبالا ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت