کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5245 أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عُبَيْدٍ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ فَقُلْتُ لَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ
حضرت عبید بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کودیکھا ، وہ ڈاڑھی کو زرد کرتے تھے ۔ میں نے ان سے اس کے متعلق بات کی توانہوں نے فرمایا:میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ اپنی ڈاڑھی مبارک کو زرد کرتے تھے۔
تفصیل کےلیے دیکھیے ، احادیث:5086تا 5089۔