فهرس الكتاب

الصفحة 2981 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

2981 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَأَلُوا ابْنَ عُمَرَ هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقَالَ كَانَ فِي جَمَاعَةٍ مِنْ النَّاسِ فَرَمَلُوا فَلَا أُرَاهُمْ رَمَلُوا إِلَّا بِرَمَلِهِ

امام زہری بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہﷺ کو صفا اور مروہ کے درمیان رمل کرتے دیکھا ہے؟ تو انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہﷺ لوگوں کی ایک جماعت میں تھے اور وہ لوگ رمل کر رہے تھے۔ میرا خیال ہے وہ آپ کے رمل کرنے کی وجہ ہی سے رمل کر رہے تھے۔

روایت ضعیف ہے، اس لیے اس سے باب والا مسئلہ ثابت نہیں ہوتا، البتہ صرف ملین اخضرین بطن وادی کے دونوں کناروں پر لگے ہوئے سبز نشانات پر دوڑنا مسنون ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت