کتاب: گھوڑوں'گھڑ دوڑ پر انعام اور تیر اندازی سے متعلق احکام و مسائل
3601 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَرَكَةُ فِي نَوَاصِي الْخَيْلِ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے' رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''گھوڑوں کی پیشانیوں میں برکت رکھ دی گئی ہے۔''
ان گھوڑوں سے مراد جہاں میں استعمال ہونے والے گھوڑے ہیں۔ برکت کی تفصیل کے لیے دیکھے' حدیث: ۳۵۹۱۔