3336 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الشِّغَارِ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے شغار سے منع فرمایا ہے۔
شغار جاہلیت کے نکاحوں میں سے ایک نکاح ہے جسے ہماری زبان میں نکاح وٹہ کہتے ہیں۔ یہ اسلام میں ممنوع ہے۔ اس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔ تفصیلی بحث وہاں ہوگی۔ ان شاء اللہ۔