فهرس الكتاب

الصفحة 1862 من 5761

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

1862 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَوْفٍ عَنْ خَالِدٍ الْأَحْدَبِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ قَالَ أُغْمِيَ عَلَى أَبِي مُوسَى فَبَكَوْا عَلَيْهِ فَقَالَ أَبْرَأُ إِلَيْكُمْ كَمَا بَرِئَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَقَ وَلَا خَرَقَ وَلَا سَلَقَ

حضرت صفوان بن محرز بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بے ہوش ہوگئے تو گھر والے ان پر رونے لگ گئے۔ (ہوش میں آنے کے بعد) انھوں نے فرمایا: میں تمھارے اس فعل سے براءت کا اظہار کرتا ہوں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے اس سے براءت فرمائی تھی: ''وہ شخص ہم میں سے نہیں جو (مصیبت کے موقع پر) بال منڈوائے، کپڑے پھاڑے اور چیخ و پکار کرے۔''

(۱) بعض حضرات نے سلق کے معنی رخسار پیٹنا بھی کیے ہیں۔ (۲) اگرچہ گھر والے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی بے ہوشی پر روئے تھے مگر انھیں خدشہ ہوا کہ یہ میری وفات پر بھی روئیں گے، اس لیے تنبیہ فرمائی ……… رضي اللہ عنہ وأرضاہ………

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت