فهرس الكتاب

الصفحة 405 من 5761

کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل

405 أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ بُرْدٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَسَأَلْتُهَا فَقُلْتُ أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ أَوْ مِنْ آخِرِهِ قَالَتْ كُلُّ ذَلِكَ كَانَ رُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ أَوَّلِهِ وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ آخِرِهِ قُلْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً

حضرت عضیف بن حارث نے کہا: میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور ان سے پوچھا: کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت رات کے شروع میں فرماتے تھے یا آخر میں؟ انھوں نے فرمایا: آپ دونوں طرح کرلیتے تھے۔ کبھی شروع رات میں غسل فرما لیا کرتے تھے اور کبھی آخر رات میں۔ میں نے کہا: ہر قسم کی تعریف اللہ کی جس نے اس معاملے میں فراخی رکھی۔

فائدہ: وضاحت کے لیے دیکھیے، حدیث ۲۲۳ اور اس کا فائدہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت