فهرس الكتاب
1093 أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ دَلُّوَيْهِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَفَعَهُ قَالَ إِنَّ الْيَدَيْنِ تَسْجُدَانِ كَمَا يَسْجُدُ الْوَجْهُ فَإِذَا وَضَعَ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ فَلْيَضَعْ يَدَيْهِ وَإِذَا رَفَعَهُ فَلْيَرْفَعْهُمَا
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے اور انھوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: ''تحقیق دونوں ہاتھ چہرے کی طرح سجدہ کرتے ہیں۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنا چہرہ زمین پر رکھے تو اپنے دونوں ہاتھ بھی رکھے اور جب چہرہ اٹھائے تو انھیں بھی اٹھا لے۔''
مقصود یہ ہے کہ سجدے میں صرف چہرہ زمین پر لگانا کافی نہیں بلکہ دونوں ہاتھ بھی زمین پر چہرے کے ارد گرد رکھے ہونے چاہئیں تاکہ ان کا بھی سجدہ ہوسکے۔ اگلی روایت میں اس کی مزید وضاحت ہے۔