فهرس الكتاب

الصفحة 3156 من 5761

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل

3156 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ قَالَ رَجُلٌ يَوْمَ أُحُدٍ أَرَأَيْتَ إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَيْنَ أَنَا قَالَ فِي الْجَنَّةِ فَأَلْقَى تَمَرَاتٍ فِي يَدِهِ ثُمَّ قَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ

حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ جنگ احد کے دن ایک آدمی نے رسول اللہﷺ سے کہا کہ آپ مجھے بتائیں' اگر میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں مارا جاؤں تو میں کہاں جاؤں گا؟ (آپ نے) فرمایا: ''جنت میں۔'' اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کھجوریں (جنہیں وہ کھارہا تھا) پھینک دیں اور (کافروں سے) لڑنے لگا حتیٰ کہ وہ شہید ہوگیا۔

اس روایت میں اللہ کے راستے سے مراد جہاد ہے اگرچہ کسی نیک کام میں موت' شہادت ہی کی موت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت