فهرس الكتاب

الصفحة 2952 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

2952 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مِنْ الْبَيْتِ إِلَّا الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ

حضرت سالم کے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ) بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دونوں یمنی کونوں کے علاوہ بیت اللہ کے کسی حصے کو چھوتے نہیں دیکھا۔

یمن کعبہ مشرفہ کے جنوب میں ہے، لہٰذا جنوب کی جانب دو کونوں کو یمنی کونے کہا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک حجر اسود والا ہے۔ اس کے لیے تو یہی شناخت کافی ہے۔ دوسرے کونے کو، جو حجر اسود سے بائیں طرف والا ہے، رکن یمانی کہا جاتا ہے۔ کبھی دونوں کو یمانی کہہ لیا جاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت