فهرس الكتاب

الصفحة 2951 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

ہر طواف میں حجر اسود اور رکن یمانی کو(اگر ممکن ہو)چھونا چاہیے

2951 أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَسْتَلِمُ إِلَّا الْحَجَرَ وَالرُّكْنَ الْيَمَانِيَ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ حجر اسود اور رکن یمانی کے علاوہ کسی کونے کو نہیں چھوتے تھے۔

(۱) رکن یمانی کو صرف ہاتھ لگایا جائے گا اور حجر اسود کو اگر ممکن ہو تو بوسہ بھی دیا جائے گا۔ (۲) ان دو کو چھونا سنت ہے، باقی کونوں یا دیواروں کو چھونا سنت نہیں۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۲۹۱۸ اور اس کے فوائد)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت