فهرس الكتاب

الصفحة 5147 من 5761

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل

5147 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي أَفْلَحَ الْهَمْدَانِيِّ عَنْ ابْنِ زُرَيْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَقُولُ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ حَرِيرًا فَجَعَلَهُ فِي يَمِينِهِ وَأَخَذَ ذَهَبًا فَجَعَلَهُ فِي شِمَالِهِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ هَذَيْنِ حَرَامٌ عَلَى ذُكُورِ أُمَّتِي

حضرت علی بن ابی طالب﷜ نے فرمایا کہ اللہ کے نبیﷺ نے ریشم اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑا اور سونا اپنے بائیں ہاتھ میں ، پھر فرمایا: یہ دونوں چیزیں ( پہننا) میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔

گویا عورتوں کےلیے جائزہیں جیسا کہ آئندہ روایات میں صراحتًا ذکر ہے اور مردوں کےلیے عورتوں کی مشابہت اختیار کرنا جائز نہیں ۔ زیب و زینت عورتوں کا خاصہ ہے اور یہ مردانگی کے خلاف ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت