فهرس الكتاب

الصفحة 4593 من 5761

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

باب: سونے کی جگہ چاندی لینا

4593 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعَافَى عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ رُوَيْدَكَ أَسْأَلُكَ إِنِّي أَبِيعُ الْإِبِلَ بِالْبَقِيعِ بِالدَّنَانِيرِ وَآخُذُ الدَّرَاهِمَ قَالَ لَا بَأْسَ أَنْ تَأْخُذَ بِسِعْرِ يَوْمِهَا مَا لَمْ تَفْتَرِقَا وَبَيْنَكُمَا شَيْءٌ

حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ذرا سنیے! میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں مقام بقیع میں دیناروں کے ساتھ اونٹ کی قیمت طے کرتا ہوں، پھر میں دیناروں کی بجائے دراہم لے لیتا ہوں۔ (کیا یہ جائز ہے؟) آپ نے فرمایا: ''تو اس دن کے بھاؤ کے حساب سے لے لے تو کوئی حرج نہیں بشرطیکہ جدا ہوتے وقت تمہارا آپس میں کچھ لین دین باقی نہ ہو۔'ـ'

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۴۵۸۶ کا فائدہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت