فهرس الكتاب

الصفحة 1116 من 5761

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان

1116 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَكِّيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ وَنُهِيَ أَنْ يَكُفَّ الشَّعْرَ وَالثِّيَابَ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کو حکم دیا گیا کہ سات اعضاء پر سجدہ کریں اور منع کیا گیا بال یا کپڑے اکٹھے کرنے (سمیٹنے) سے۔

اگر کپڑا پہلے سے اکٹھا کیا ہوا ہے جیسا نماز سے قبل آستینیں چڑھائی جائیں تو بعض علماء کے نزدیک کوئی حرج نہیں لیکن حدیث کے الفاظ میں اس مفہوم کی گنجائش نہیں ہے، لہٰذا پہلے بھی ایسے نہ کیا جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت