فهرس الكتاب

الصفحة 5646 من 5761

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

5646 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ حَيَّانَ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ وَمَا آتَاكُمْ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا (الحشر:7)

حضرت سعید بن جیرسے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباسؓ سےسنا ، ان دونوں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دی کہ آپ نےکدو کےبرتن ، روغنی مٹکے ، کھجور کی جڑ کے بر تن اور تارکول لگے ہوئے برتن سے منع فرمایا ۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑ ھی:'' رسو ل اللہ جو کچھ تمھیں دیں ، وہ لے اور جس چیز سےتمھیں روکین ، اس سے رک جاؤ۔،،

امام نسائی ﷫ کا مقصود یہ ثابت کرنا ہے کہ ان برتنو ں سے نہی حرمت پر محمول ہے ، کراہب پر نہیں۔اور یہ بات مذکورہ آیت سے صاف ثابت ہو رہی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی بعد میں ان برتنوں کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے جو ہ صحیح ثابت ہے، لہذا محقق بات یہ ہے کہ آپ نےشراب کی تحریم کے ساتھ ان برتنوں کا استعمال حکما رو ک دیا تھا ۔بعد میں جب شراب ختم ہوگئی توآپ نے ان برتنوں کے بنانا بہتر نہیں ۔ مجبوری ہو تو بنائی جا سکتی ہے مگر نشے سے بچانا ضرور ی ہے ۔نبیذ کے علاوہ ان برتنوں کا دیگر استعمال قطعا صحیح ہے اور اس میں کوئی کراہت نہیں ۔ اس طریقے سےتمام متعلقہ روایات میں تطبیق ہو جائے گی اور ہر روایت پر عمل ہوجائے گا ۔ واللہ اعلم .

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت