فهرس الكتاب

الصفحة 3235 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

3235 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسٍ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَتَزَوَّجُ مِنْ نِسَاءِ الْأَنْصَارِ قَالَ إِنَّ فِيهِمْ لَغَيْرَةً شَدِيدَةً

حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول!آپ انصاری عورتوں میں سے کسی کے ساتھ شادی نہیں فرمائیں گے؟آپ نے فرمایا:ان میں غیرت بہت ہے۔

انصار دھیمے مزاج کے لوگ تھے؏'اس لیے ان کی عورتیں ان پر غالب تھیں۔وہ ان سے ڈرتے تھے اس طرح انصاری عورتوں کے مزاج میں کچھ جدت پیدا ہو گئی تھی۔رسول اللہ ﷺ کی پہلے سے بیویاں تھیں۔تیز مزاج والی عورت کا اپنی سوکنوں اور خاوند سے نباہ نہیں ہوتا بلکہ مستقل سر دردی بن جاتی ہے آپ نے شاید اسی لیے انصار میں نکاح نہیں فرمایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت