5118 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَصْبُغُ ثِيَابَهُ بِالزَّعْفَرَانِ فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ
حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما اپنے کپڑے زعفران سے نگا کرتے تھے۔ ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ بھی ( اپنے کپڑوں کو) اس سے رنگتے تھے۔
پیچھے گزر چکا ہے کہ رسول اللہﷺ نے زعفران سے رنگا ہوا کپڑا پہننے سے منع فرمایا ہے ۔ یہاں جواز کا ذکر ہے۔ شاید یہ اجازت کبھی کبھار ایسا کرنے کے لیے ہو۔ البتہ مردوں کے لیے جسم پر زعفران لگانا قطعًا جائز نہیں۔ مزید تفصیل کےلیے دیکھئے ، حدیث5089۔