2124 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدِرُوا لَهُ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، نبیﷺ نے فرمایا: ''تم روزے رکھنا شروع نہ کرو حتیٰ کہ (رمضان المبارک کا) چاند دیکھ لو اور روزے رکھنا بند نہ کرو حتیٰ کہ (شوال کا) چاند دیکھ لو۔ اگر چاند نظر نہ آئے تو مہینہ تیس کا بناؤ۔''