فهرس الكتاب

الصفحة 1268 من 5761

کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل

1268 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ رَآنِي ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أَعْبَثُ بِالْحَصَى فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ نَهَانِي وَقَالَ اصْنَعْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ قُلْتُ وَكَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ قَالَ كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ كَفَّهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ وَقَبَضَ يَعْنِي أَصَابِعَهُ كُلَّهَا وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى

حضرت علی بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ مجھے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نماز کے دوران میں کنکریوں سے کھیلتے دیکھا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انھوں نے مجھے روکا اور فرمایا: اس طرح کرو جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے۔ میں نے کہا آپ کیسے کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: آپ جب نماز میں بیٹھتے تو اپنی دائیں ہتھیلی کو (دائیں) ران پر رکھتے اور اپنی تمام انگلیاں بند کر لیتے اور اس انگلی سے اشارہ فرماتے جو انگوٹھے کے ساتھ ملتی ہے اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھتے

دائیں ہاتھ کو رکھنے کا ایک یہ بھی انداز ہے کہ سب انگلیاں بند کرلی جائیں اور انگوٹھے کا سرا شہادت والی انگلی کی جڑ میں رکھا جائے، صرف شہادت والی انگلی کھلی رکھی جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت