فهرس الكتاب

الصفحة 4300 من 5761

کتاب: شکار اور ذبیحہ سے متعلق احکام و مسائل

4300 أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْمِقْسَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ السِّنَّوْرِ، وَالْكَلْبِ إِلَّا كَلْبَ صَيْدٍ» قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ: «وَحَدِيثُ حَجَّاجٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ لَيْسَ هُوَ بِصَحِيحٍ»

حضرت جابرؓسے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بلی اور کتے کی قیمت سے منع فرمایا ہے مگر شکاری کتے کی قیمت لی جاسکتی ہے ۔

ابو عبد الرحمن (امام نسائی رحمہ اللہ ) بیان کرتے ہیں کہ جحاج کی حماد بن سلمہ سے مروی (بیان کردہ) روایت صحیح نہیں ۔

امام صاحب کی بات کی تائید دوسرے محدثین نے بھی کی ہے کیونکہ یہ روایت شکاری کتے کے استشنا کے بغیر صحیح سندوں کے ساتھ آتی ہے۔ صحیح مسلم میں یہ روایت موجود ہے مگر شکاری کتے کا استشنا مذکور نہیں۔ اس روایت کے الفاظ ہیں:''بلاشبہ رسول اللہﷺ نے کتے کی قیمت، زانیہ کیا اجرت اور کاہن کی شیر ینی (نذرو نیاز) سے منع کیا ہے۔'' صحیح مسلم'المساقاۃ'باب تحریم ثمن الکلبحدیث:1567)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت