فهرس الكتاب

الصفحة 782 من 5761

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل

باب : بڑی عمر والے کو آگے کیا جائے

782 أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَنْبِجِيُّ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي وَقَالَ مَرَّةً أَنَا وَصَاحِبٌ لِي فَقَالَ إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا

حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں اور میرا ایک چچازاد بھائی یا ساتھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا، ددجب سفر میں نماز کا وقت ہو جائے تو اذان کہنا اور جو تم میں بڑا ہو وہ امامت کرائے۔''

بڑی عمر والا امامت اس وقت کرائے گا جب سب علم میں برابر ہوں۔ یہ دونوں اکٹھے مسلمان ہوئے، اکٹھے آئے اور اکٹھے آپ کے پاس رے، لٰذا علم میں برابر تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت