فهرس الكتاب

الصفحة 3471 من 5761

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

3471 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَيَّرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاخْتَرْنَاهُ فَهَلْ كَانَ طَلَاقًا

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہم کو اختیار دیا تھا اور ہم نے آپ ہی کو پسند کیا تھا تو کیا یہ طلاق بن گئی؟

یعنی اس طرح طلاق نہیں ہوتی۔ طلاق تب ہوتی ہے کہ عورت خاوند کے بجائے طلاق کو پسند کرے۔ بعض فقہاء کا خیال ہے کہ خواہ عورت خاوند ہی کو پسند کرے' عورت کو طلاق ہوجائے گی مگر یہ انتہائی غیر معقول بات ہے۔ حضرت عائشہؓ اسی کاردفرمارہی ہیں۔ بعض علماء کا خیال ہے کہ رسول اللہﷺ نے طلاق کا اختیار نہیں دیا تھا بلکہ آپ نے تو ان کی رائے طلب کی تھی کہ تم چاہو تو میں طلاق دے دیتا ہوں' لیکن حضرت عائشہؓ نے ایسا فرق تسلیم نہیں فرمایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت