فهرس الكتاب

الصفحة 1158 من 5761

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان

1158 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ مِنْ سُنَّةِ الصَّلَاةِ أَنْ تُضْجِعَ رِجْلَكَ الْيُسْرَى وَتَنْصِبَ الْيُمْنَى

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: تحقیق نماز میں (بیٹھنے کا) طریقہ یہ ہے کہ تو اپنا بایاں پاؤں بچھائے اور دایاں پاؤں کھڑا کرے۔

(۱) حدیث میں پہلے یا دوسرے تشہد کی تخصیص نہیں، اسی لیے احناف ہر تشہد میں اسی طرح بیٹھنے کے قائل ہیں مگر دیگر صحیح روایات میں آخری تشہد کی الگ کیفیت ہے جسے تورک کہتے ہیں۔ دیکھیے: (صحیح البخاری، الاذان، حدیث: ۸۲۸) تورک کی تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: ۱۲۶۳ اور اس کا فائدہ۔ بنابریں اس طریقے کو پہلے تشہد پر محمول کیا جائے گا۔ یہی مصنف رحمہ اللہ کا مقصود ہے (۲) عبادات وغیرہ میں صحابی کا کسی فعل کو سنت کہنا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی قول و فعل ہی کا بیان ہوتا ہے، لہٰذا حجت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت