فهرس الكتاب

الصفحة 2083 من 5761

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

2083 - وأَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: «إِنَّكُمْ مُلَاقُو اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا»

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبے کی حالت میں یہ فرماتے ہوئے سنا: ''تم ننگے پاؤں، ننگے جسم اور بغیر ختنوں کے اللہ تعالیٰ سے ملو گے۔''

یعنی جس حالت میں اس دنیا میں آئے تھے، اسی حالت میں لوٹا کر آخرت میں لے جایا جائے گا۔ عمل کے علاوہ وہ دنیا کی کوئی چیز ساتھ نہ ہوگی۔ اور عمل بھی روحانی اثرات کی صورت میں۔ اللہ تعالیٰ سے ملنے کا مطلب اس کے حضور حاضری ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت