1520 قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ وَيُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَمَّهُ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا يَسْتَسْقِي فَحَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ يَدْعُو اللَّهَ وَيَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ فِي الْحَدِيثِ وَقَرَأَ فِيهِمَا
حضرت عباد بن تمیم نے اپنے چچا (حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ) سے سنا جو کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن بارش کی دعا کرنے نکلے۔ آپ نے دعا کے وقت لوگوں کی طرف پیٹھ کرلی (یعنی آپ کا رخ مبارک قبلے کی طرف تھا۔) اور آپ نے اپنی چادر بھی الٹائی تھی، پھر (دعا کے بعد) آپ نے دورکعتیں پڑھیں اور ان دونوں میں قراءت بھی کی۔