فهرس الكتاب

الصفحة 2832 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

2832 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَمْسٌ يَقْتُلُهُنَّ الْمُحْرِمُ الْحَيَّةُ وَالْفَأْرَةُ وَالْحِدَأَةُ وَالْغُرَابُ الْأَبْقَعُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے، نبی کریمﷺ نے فرمایا: ''پانچ جانور ایسے ہیں جنھیں محرم قتل کر سکتا ہے: سانپ، چوہا، چیل، سفید پیٹ یا پشت والا کوا اور کاٹنے والا کتا۔''

سانپ کا موذی ہونا واضح ہے۔ اوپر والی روایت میں سانپ کے بجائے بچھو کا ذکر ہے۔ دونوں حشرات الارض سے ہیں اور زہریلے ہیں، اس لیے دونوں کو ایک نوع میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ ایک کا ذکر دوسرے کے ذکر سے مستغنی کرتا ہے۔ دوسرے کاٹنے والے حشرات بھی اس حکم میں داخل ہو سکتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت