فهرس الكتاب

الصفحة 792 من 5761

کتاب: امامت کے متعلق احکام و مسائل

باب: اقامت کے بعد امام کو کوئی ضرورت پیش آ جائے تو؟

792 أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَجِيٌّ لِرَجُلٍ فَمَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ نماز کی اقامت ہوگئی جب کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی سے باتیں کر رہے تھے چنانچہ آپ جماعت کے لیے کھڑے نہ ہوئے حتی کہ لوگ سوگئے۔

(۱) اس آدمی سے بات چیت کسی ضروری مسئلے میں ہوگی لہٰذا کوئی ضرورت پڑ جائے تو اقامت اور تکبیر تحریمہ میں فاصلہ ہوسکتا ہے بلکہ صفوں کی تصحیح و ترصیص کے لیے امام اقامت کے بعد ہدایات دے سکتا ہے۔ صفوں کی درستی کے بعد تکبیر تحریمہ کہی جائے۔ (۲) لوگ سو گئے۔ یعنی اونگھنے لگے۔ ارکان نماز کی حالتوں می سے کسی حالت میں اونگھنا اس وقت تک وضو کے لیے مضر نہیں جب تک شعور اور فہم و ادراک زائل نہ ہو یعنی گہری نیند نہ سوئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت