1104 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ هَارُونَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلَاءِ وَاسْمُهُ أَيُّوبُ بْنُ أَبِي مِسْكِينٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَفْتَرِشْ أَحَدُكُمْ ذِرَاعَيْهِ فِي السُّجُودِ افْتِرَاشَ الْكَلْبِ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''تم میں سے کوئی آدمی سجدے کی حالت میں اپنے ازو اس طرح زمین پر نہ پھیلائے جس طرح کتا پھیلاتا ہے۔''
نماز میں بلکہ عمومًا بھی جانوروں کی مشابہت منع ہے، خصوصًا حرام جانوروں کی۔ کتاب جب زمنی پر بیٹھتا یا لیٹتا ہے تو اپنے گلے بازو زمین پر بچھا لیتا ہے۔ نمازی کو اپنے بازو زمین سے، رانوں سے اور پہلو سے اٹھا کر دور رکھنے چاہئیں۔