فهرس الكتاب

الصفحة 3969 من 5761

کتاب: مزارعت سے متعلق احکام و مسائل

3969 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ اشْتَرَكْتُ أَنَا وَعَمَّارٌ وَسَعْدٌ يَوْمَ بَدْرٍ فَجَاءَ سَعْدٌ بِأَسِيرَيْنِ وَلَمْ أَجِئْ أَنَا وَلَا عَمَّارٌ بِشَيْءٍ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بدر کے دن میں' عمار اور سعد شریک بن گئے۔ سعد دوقیدی لائے' جبکہ میں اور عمار کوئی قیدی نہ لاسکے۔

یہ روایت ضعیف ہے' تاہم شرکت ابدان کی وضاحت کچھ اس طرح ہے کہ دو (یا زیادہ) آدمی ایک کام مل کر کریں اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی آپس میں برابر تقسیم کرلیں اگرچہ ممکن ہے ایک آدمی زیادہ کام کرے دوسرا کم' جیسے مذکورہ روایت میں ذکر ہے کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کودوغلام لمملے' دوسرے دوکو کچھ نہ مل سکا مگر انہوں نے دوقیدی تینوں میں برابر بانٹ لیے۔ (یعنی ان کی قیمت یا ان کا فدیہ) اسی طرح دومستری یا مزدور یا دودرزی اکٹھے کام کریں اور مزدوری بابر بانٹ لیں۔ اسے شرکت ضائع بھی کہتے ہیں۔ شرعًا اس میں کوئی قباحت نہیں کیونکہ اس کی بنیاد ہمدردی اور مروت ہے کہ کوئی بھائی کمزور ہونے کی بنا پر معیشت سے محروم نہ رہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت