5010 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَعَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُلِئَ عَمَّارٌ إِيمَانًا إِلَى مُشَاشِهِ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''عمار () کناروں تک ایمان سے لبالب بھرا ہو اہے ۔،،
(1) یہ اٹل حقیقت ہے ک ایمان میں سب مومن ایک جیسے نہیں ہوتے ،اس لیے ان کا در جہ اور مرتبہ بھی ایک جیسا نہیں ہوسکتا ۔ باب کامقصد بھی یہی ہے کہ ایمان کم وبیش ہوسکتا ہے ، نیز جو لوگ ایمانی کایمان جبریل '' میرا ایمان حضرت جبر یل کے ایمان جیسا ہے ،، کے قائل ہیں ، وہ درست نہیں کہتے ۔ ایمان میں کمی بیشی قطعی امر ہے ۔ (ایمان کی تفسیر کے لیے دیکھیے ،کتا ب الایمان )
(2) ''کنا روں تک ،، عربی میں لفظ مشاش استعمال کیا گیا ہے جس کے معنی ہڈیوں کے آخر ی کنار ے ہیں ،مثلا: کہنیا ں ،گھٹنے ،ٹخنے ،کندھے وغیر ہ ۔ اس میں حضرت عمار کی عظیم فضلیت ہے کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کےایمان کی تعریف فرمارہے ہیں ۔ رضی اللہ عن وارضاہ