فهرس الكتاب

الصفحة 5030 من 5761

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان

5030 حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

حضرت ابو ہریرہ ﷜ کا بیان ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''جو شخص ایمان کے جذبے اور ثواب کی نیت سے رمضان المبارک کا قیام کرے ،اس کے سب پہلے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں ۔اور جو شخص جذبہ ایمان اور نیت ثواب کے ساتھ لیلۃ القدر میں عبادت کر ے ، اس کے بھی سب پہلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔،،

یہ روایات اور ان کامفہوم کتاب الصیام میں بیان ہو چکا ہے ۔یہاں یہ روایات ذکر کر نے سے اما م صاحب ﷫ کا مقصد یہ ہے کہ یہ اعمال (روزہ اور قیام وغیرہ ) ایمان کا حصہ ہیں جیسا کہ محدثین کا مسلک ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت