4348 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ هُوَ ابْنُ فَضَالَةَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَكَلْنَا يَوْمَ خَيْبَرَ لُحُومَ الْخَيْلِ وَالْوَحْشِ وَنَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحِمَارِ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے خیبر کے دن گھوڑوں اور جنگلی گدھوں کا گوشت کھایا، البتہ نبی اکرم ﷺ نے ہمیں گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرما دیا۔
جنگلی گدھا صرف نام کا گدھا ہوتا ہے۔ اس کے صرف گھر گدھے کی طرح ہوتے ہیں۔ ورنہ حقیقتًا وہ جنگلی گائے ہے۔ شکل وصورت کے لحاظ سے بھی گائے ہوتی ہے۔ صرف کھروں کی وجہ سے اسے جنگلی گدھا کہہ دیا جاتا ہے۔ جنگلی گائے ایک خوبصورت جانور ہے بلکہ خوبصورتی میں ضرب المثل ہے۔ یہ قطعًا حلال ہے۔